کو ختم یا محدود کرناPermissions

چونکہ اکثر Apps کی Permission میں لوکیشن، کیمرہ، آڈیو ریکارڈنگ وغیرہ کا ذکر ہوتا ہےاور ہم بغیر دیکھے انسٹال کر لیتے ہیں جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ یہ سافٹوئیر اب آپ کی مرضی کے بغیر بھی آپ کے موبائل کا لوکیشن ، کیمرہ کا استعمال، اور آڈیو ریکارڈنگ، کنٹکٹس کی لسٹ، وائی فائی کا نام وغیرہ اہم معلومات حاصل بھی کر سکتا ہے اور دوسروں کو دے بھی سکتا ہے۔ اس کو ضرور محدود کریں

اس کیلئے ہم دو سافٹوئیر آپ کو بتائنگے پہلا والا جو ان شاءاللہ سب موبائل میں چلےگا اور یہ ہے۔۔۔

الف:APK Permission Remover:

یہ سافٹوئیر ڈاونلوڈ کرنا ہوگا جس کا نام APK Permission Remover ہے ، اسکا Pro ورشن ڈاونلوڈ کریں تو زیادہ بہتر ہوگا، ویسے Pro ورشن1.3.6 کا لنک میں دیتا ہوں۔اس کا لنک یہ ہے

https://archive.org/download/APKPermissionRemover1.3.6/APK%20Permission%20Remover1.3.6.apk

فری ورشن کا لنک:https://play.google.com/store/apps/details?id=com.gmail.heagoo.apkpermremover

    یا

http://www.1mobile.com/apk-permission-remover-1314082.html

ڈاونلوڈ کرنے کے بعد اس کو کھولیں

n1

ہمارے سافٹوئیر چونکہ پہلے سے انسٹال ہیں اس لئے ہم open an app پہ کلک کریں

پھر جس سافٹویئر/ایپ کی پرمیشن محدود کرنی ہیں اس کو سلکٹ کریں

کرنا تو سب کو ہوگا جو بھی انسٹال ہوں تاکہ ان میں سے کوئی بھی آپ کی لوکیشن وغیرہ تک رسائی حاصل نہ کر سکے، اور چونکہ بعض ایپ دوسرے ایپ کے بارے میں اور اس کے اکاونٹ کے بارے میں پرمیشن لیتے ہیں اس لئے ان سب کو محدود کرنا ہوگا

تصویر میں صرف فیسبوک لائٹ کا مثال دیا ہے، اس سے باقیوں کا بھی آپ اندازہ لگا سکتے ہیں۔

ایک ایپ سلکٹ کر لیں، پھر اس کے پر میشن کا لسٹ کھلے گا،اس میں سے مندرجہ ذیل کو غلط کا نشان لگا لیں، جیسا کے نیچے تصویر میں دکھایا ہے۔صرف ان کو چھوڑ لیں جو اس ایپ کی ضرورت ہوں باقی تمام کو ختم کر دیں۔جیسا نیچھے تصویر میں دیا ہے۔

n2

جب غیر ضروری چیزوں کو غلط کا نشان لگا لیا ہو تو پھر Save & Re install پہ کلک کریں، اور پھر Uninstall کر کہ Install پہ کلک کریں

اس عمل سے اکثر کسی بھی ضروری چیز کو غلط کا نشان لگانے سے ایپ نہیں چلتا،اور اس کی بہت شکایات آئی ہیں تو بہتر یہی ہے کہ جو ایپ انسٹال نہ ہوں ان کے APK فائل کے ذریعے یہی عمل کریں یعنی شروع میں Open an App کی جگہ Open an APK پہ کلک کریں اور APK کو براوز کریں، باقی عمل یہی ہے۔

اگر APK موجود نہیں تو آپ Es File Explorer یا Zapya کے ذریعے اپنے انسٹال شدہ ایپ کو بیک اپ کر کہ ان کے APK بنا سکتے ہیں۔

APK فائل کو ویسے بھی کھولیں تو APK Permission Remover سے open ہونے کا آپشن آئیگا، اس سےبھی اوپن کر کہ پرمیشن ختم کر کہ انسٹال کر سکتے ہیں۔

نوٹ:ایک اہم کمزوری اس ایپ کی یہ ہے کہ سیسٹم کے ایپ کے پرمیشن کو محدود نہیں کرسکتا، مثلاً گوگل پلے اسٹور، گوگل پلس وغیرہ اور اس سافٹوئیر سے whatsapp کا GPS location کو غلط کا نشان لگانے سے بھی میں مسئلہ آرہا بہت سے موبائل میں ،کہ پھر وہ نہیں چلتا۔اس ایپ کا متبادل آگے بتائینگے۔

تو جب آپ گوگل کے Appsاستعمال کریں تو فوراً اکاونٹ لوگ آوٹ کر لیں وہ بھی موبائل کے settings میں جا کر جہاں اکاونٹ لکھے ہوتے ہیں وہاں سے ڈیلیٹ کر لیں

  بہتر تو یہی ہے کہ گوگل کا کوئی بھی اکاونٹ نہ بنائیں لیکن کچھ مجبوری ہوتی ہیں مثلاً اوپر F secure Freedome میں بتایا کہ وہ بھی بغیر گوگل کے اکاونٹ کے کوڈ نہیں ڈال سکتے،تو ایسے مجبوریوں میں یہی کریں کہ کام ہوجانے کے فوراً بعد اکاونت لاگ آوٹ کریں۔

Leave a comment