پیور وی پی این سے متعلق ایک اہم انتباہ

Pure VPN
سے متعلق ایک اہم انتباہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کچھ دن پہلے یہ خبر آئی تھی کہ ایف بی آئی نے ایک مجرم کو پکڑا ہے جس کا نام
Ryan Lin
ہے۔۔۔ اس پر کچھ سائبر کرائم کے مقدمات تھے ۔۔۔ اور یہ شخص ٹور، پروٹون میل اور پیور وی پی این استعمال کرتا تھا۔۔۔ یعنی یہ شخص اپنے طور پہ تو مکمل ہوشیار تھا اور احتیاط کرتا تھا، مگر اس کے پکڑے جانے کا سبب پیور وی پی این کا استعمال کرنا بنا۔۔۔ ایف بی آئی نے پیور وی پی این کے کمپنی سے اس کی ساری تفصیلات لی تھی کہ نیٹ پر اس کے اصلی آئی پی ایڈریس کون سے تھے اور کون کون سے ای میل ایڈریس کھولے ہیں اور کس کو میل کیا ہے،اور کیا کیا کام کرتا تھا، یعنی ایک عام لاگز رکھنے والے وی پی این سے بھی زیادہ معلومات پیور وی پی این کمپنی کے پاس تھیں
اور پیور وی پی این کا یہ دعوی کہ وہ لاگز نہیں رکھتیں ، (یعنی کسی کی معلومات اپنے پاس محفوظ نہیں رکھتیں)
یہ غلط ثابت ہوا،
حالانکہ یہ کمپنی فری میں یہ سروس نہیں دیتی بلکہ ایک مہنگے وی پی این میں شمار ہوتا ہے۔۔

لہذا پیور وی پی این تو بالکل استعمال مت کریں اور جو بھی وی پی این استعمال کرنا ہو اس کے ری ویوز ضرور دیکھیں یا پھر کسی ماہر سے ضرور مشورہ کر لیں۔۔۔

فی الحال ہم یہ وی پی این استعمال کرنے کی تجویز کرینگے جو کہ فری میں صرف ٹرائل ورشن میسر ہیں اور پھر خریدنے پڑتے ہیں ۔۔۔

Express VPN

NordVPN
(یہ وی پی این افغانستان میں صحیح کام نہیں کرتا)

Freedome

اس کے علاوہ

Hide.me
ہے مگر یہ اینڈرائیڈ میں صحیح کام نہیں کر رہا اس میں تھوڑے مسائل آ رہے ہیں ۔۔۔

نوٹ:۔ بعض دفعہ ماہرین کی رائے بدلتی بھی رہتی ہے،اور کوئی حتمی بات نہیں ہوتی،اس لئے ہر خبر پر بالکل سو فیصد اعتماد بھی نہیں کیا جا سکتا۔

اس خبر کے حوالے سے مزید پڑھنے کیلئے ان انگریزی لنکس سے رجوع کریں۔

https://www.bestvpn.com/fbi-solves-case-vpn-lies/

https://thenextweb.com/insider/2017/10/10/purevpns-non-existent-logs-used-to-track-arrest-alleged-internet-stalker/#.tnw_hVMUvGpK

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دعاؤں میں یاد رکھیں
بی سیفر ٹیم

#Be_Safer

بی سیفر ٹیم کا ٹیلی گرام چینل ایڈریس:
https://t.me/besafer

بی سیفر ٹیم نمائندہ تھریما آئی ڈی: MHRFC5TH

ہمارا ای میل ایڈریس
abuturab@tutanota.com

ہماری آفیشل ویب سائٹ
http://www.besafer.wordpress.com

Leave a comment