وینڈوز میں ٹیلی گرام ایپ کے فونٹ کو جمیل نوری میں تبدیل کرنے کا طریقہ۔۔۔۔

وینڈوز میں ٹیلی گرام ایپ کے فونٹ کو جمیل نوری میں تبدیل کرنے کا طریقہ۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک ساتھی نےسوال کیا تھا کہ ٹیلی گرام میں جمیل نوری فونٹ کیسے سیٹ کریں؟ شاید دوسروں کو بھی اس کی ضرورت ہو۔۔۔

چونکہ اکثر ٹیلی گرام چینلز اردو یا عربی میں ہوتے ہیں جن کو ہم فالو کر رہے ہوتے ہیں اور جو ڈیفالٹ فونٹ ہے اس سے پڑھنے میں کافی دشواری ہوتی ہے اس لئے اس کو جمیل نوری فونٹ میں تبدیل کرنے سے آپ کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے ۔۔
سب سے پہلے تو جمیل نوری نستعلیق فونٹ آپ کے لیپ ٹاپ یا کمپیوٹرمیں انسٹال ہونا ضروری ہے۔۔

آپ وینڈوز کے ہی کچھ ریجسٹری سیٹنگز سے ہی فونٹ تبدیل کر سکتے ہیں، ٹیلی گرام کے اندر کوئی آپشن نہیں ہے۔۔
اس کیلئے آپ وینڈوز میں سرچ میں جائیں۔۔ سرچ مختلف وینڈوز میں مختلف جگہ ہوتی ہے، مگر وینڈوز کی یا اسٹارٹ پہ کلک کریں اور پھر جو لکھیں گے وہ سرچ ہی ہوگی۔۔
تو سرچ کریں۔۔
Regedit.exe
اور اس کو کھولیں، اور اگلے اسکرین پر
Yes
کریں۔۔۔
پھر اس میں
HKEY_LOCAL_MACHINE
پہ کلک کریں۔۔ پھر اس کے اندر
SOFTWARE
پہ کلک کریں۔۔ پھر اس کے اندر
Microsoft
پہ کلک کریں۔۔ پھر اس کے اندر
Windows NT
اور اس میں
Current Version
پھر اس میں
Font Substitute
میں کلک کریں۔۔
یعنی پوری ڈاریکٹری یہ ہوئی
HKEY_LOCAL_MACHINE\SOFTWARE\Microsoft\Windows NT\CurrentVersion\FontSubstitutes
اب اس میں تلاش کریں۔۔
MS Shell Dig 2
نوٹ: اس نام کے دو ہیں، جس پر ۲ لکھا ہے،ہم اس کا کہہ رہے ہیں۔
اس پر ڈبل کلک کریں۔۔اور اس کے ویلیو ڈیٹا میں لکھیں:
Jameel Noori Nastaleeq
اور پھر او کے کر لیں۔۔ اور اب وینڈوز ری اسٹارٹ کر کہ ٹیلی گرام چلائیں اب ٹیلی گرام جمیل نوری فونٹ میں تبدیل ہوچکا ہوگا۔۔
مگر یہ یاد رکھیں کہ یہ صرف ٹیلی گرام نہیں بلکہ جس بھی سافٹوئیر کا یہ فونٹ ڈیفالٹ تھا اس کا بھی فونٹ جمیل نوری میں تبدیل ہوجائیگا۔۔
اگر آپ کو یہ فونٹ سائز ٹیلی گرام میں چھوٹا لگ رہا ہے تو آپ سیٹنگز میں اس کو بڑھا نے کیلئے اسکیل سائز زیادہ کر لیں۔۔
اگر کلر میں مسئلہ ہے تو آپ اس چینل سے اپنا من پسند کا کوئی کلر والا تھیم اپنے لئے پسند کر سکتے ہیں
https://t.me/themes
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دعاؤں میں یاد رکھیں
بی سیفر ٹیم

#Be_Safer

بی سیفر ٹیم کا ٹیلی گرام چینل ایڈریس:
https://t.me/besafer

بی سیفر ٹیم نمائندہ تھریما آئی ڈی:
MHRFC5TH

ہمارا ای میل ایڈریس
abuturab@tutanota.com

ہماری آفیشل ویب سائٹ
http://www.besafer.wordpress.com

Leave a comment