ای میل کے حوالے سے سیکورٹی سبق

ای میل کے حوالے سے سیکورٹی سبق۔۔۔

فری میں آج کل کچھ نہیں ملتا۔۔۔۔۔

اگر کوئی چیز فری میں ملتی ہے تو سمجھ لیں کہ آپ ہی اس کے مبیع ہیں”

ہم زیادہ تر ای میل تو گوگل، یاہو ، ہوٹ میل اور آئی کلاوڈ ہی استعمال کرتے ہیں۔ یہ بات یاد رکھیں آپ جو بھی میل بھیجتے ہیں اور اس میں جو کچھ بھی اٹیچ کرتے ہیں یہ سارا ان ای میل پروائیڈر کی ملکیت بن جاتی ہیں چاہیں تو وہ اشتہارات والوں کو بیچ دیں یا پھر حکومت کو بیچ دیں، کیونکہ وہ سروس آپ کو فری دے رہے ہوتے ہیں تو ظاہر ہے اس کے مبیع آپ اور آپ کا ڈیٹا ہی ہیں، مفت میں کوئی کمپنی آپ کو سروس نہیں دیتی۔۔۔
اور ان چار ای میل پرووائڈرزکا تذکرہ ہم نے پچھلے اسباق میں کیا تھا کہ ایڈورڈ سنوڈن نے ان کمپنیز کو پرزم پروگرام کا حصہ بتایا تھا کہ یہ امریکہ کے خفیہ ایجنسیز کیلئے معلومات اکٹھا کرتی ہیں۔۔

اس سے بڑھ کر ہماری سادگی یہ کہ ہم آئی کلاوڈ اور گوگل اکاونٹ میں اپنے تمام پرسنل تصاویر بیک اپ کرتے رہتے ہیں اور اس سے بڑھ کر کہ ہم واٹس اپ کے چیٹ کا بیک اپ بھی انہی پر کرتے ہیں جو کہ اَن انکرپٹڈ ہوتی ہیں جن کو ای میل پروائڈر پڑھ سکتا ہے، خیر اس بحث کو تفصیلاً اگلے اسباق میں بتائینگے۔۔ان شاء اللہ

اس کےعلاوہ یہ ای میل سروسز اتنے سیکیور بھی نہیں ہیں، یاہو کے تقریباً آدھے سے زیادہ اکاونٹ ہیک ہوچکے ہیں۔۔ اس کے علاوہ ان کی انکرپشن بھی خاص نہیں ہوتی۔۔
اس لئے ا ن کو کسی بھی صورت استعمال نہیں کرنا چاہئے، ہاں اگر کوئی اپنا پرسنل اکاونٹ الگ لیپ ٹاپ اور موبائل میں استعمال کرتا ہے اور اس میں کوئی مشکوک چیز نہیں دیکھتا ہو،تو گنجائش نکلتی ہے۔

ای میل صرف یہ استعمال کریں جن کی انکرپشن کافی اچھی ہے۔۔۔

1. Protonmail

2. Tutanota.com

3. Mailfence

ان کی خصوصیت یہ بھی کہ پروٹون میل کے علاوہ باقی دونوں ای میل ایڈریسز فون نمبر بھی نہیں مانگتے ۔۔

اکثر ساتھی پھر سوال پوچھتے ہیں کہ آپ نے کہا کہ مفت میں کوئی سروس نہیں دیتا پھر یہ کیوں مفت میں سروس دے رہے۔

پہلی بات یہ مفت میں صرف محدود فیچرز دیتے ہیں تاکہ ان کے دوسرے فیچرز استعمال کرنے کیلئے ہم اس کو خرید لیں اور وہ بھی صرف ۲۵۰ یا ۵۰۰ ایم بی مفت میں دیتے ہیں باقی پیسوں میں بیچتے ہیں، اس کے علاوہ لوگ ان کو ڈونیٹ بھی کرتے ہیں، آپ ان کے ویب سائٹ پر جائیں تو وہاں ڈونیٹ کا آپشن ہوگا۔۔اسی ڈونیشن میں ان کو کافی سارے پیسے مل جاتے ہیں۔۔ا

اس کے علاوہ دوسرے ای میل ساتھی استعمال کرتے ہیں جس میں ویری فیکیشن کیلئے نمبر نہیں مانگتا جیسے کہ یانڈکس وغیرہ تو ان کا بھی استعمال روابط کیلئے محفوظ نہیں
ہے ، ہاں اگر کہیں اکاونٹ ویری فکیشن کرنا ہو تو اس کیلئے یانڈکس کا استعمال ٹھیک ہے مگر یہ یانڈکس روس کی کمپنی ہے اور جس طرح گوگل امریکہ کیلئے کام کرتی ہے اس کمپنی کے بھی شواہد ملے ہیں کہ یہ روس کیلئے جاسوسی کرتی ہے۔

آخری بات اکثر ساتھی دوسرے جگہ اکاونٹ بنانے کیلئے فیک میل اور عارضی میل استعمال کرتے ہیں جیسا کہ فیس بک کا اکاونٹ بنانا ہو تو وہ

https://emailfake.com/

https://generator.email/

https://temp-mail.org/en/

ان میں جا کر کوئی عارضی ای میل بنا دیتے ہیں اور یہی ای میل فیسبک میں دے دیتے ہیں، یہ یاد رکھے اس جیسے ای میل سے اکاونٹ بنانے سے آپ کی اکاونٹ بہت آرام سے ہیک ہوسکتا ہے ۔ اس لئے ان عارضی ای میل سے کوئی خاص اکاونٹ نہ بنائیں۔۔
ہاں جہاں آپ کو کوئی عارضی اکاونٹ بنانا ہو تو ان کا استعمال کر سکتے ہیں۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

دعاؤں میں یاد رکھیں
بی سیفر ٹیم

#Be_Safer

بی سیفر ٹیم کا ٹیلی گرام چینل ایڈریس:
https://t.me/besafer

بی سیفر ٹیم نمائندہ تھریما آئی ڈی:
MHRFC5TH

ہمارا ای میل ایڈریس
abuturab@tutanota.com

ہماری آفیشل ویب سائٹ
http://www.besafer.wordpress.com

Leave a comment