اشتہارات ، ٹریکر، ایڈوئیر سے متعلق اہم معلومات


آج کل تقریباً ہر ویب سائٹ جس پر آپ جاتے ہیں، تو اس میں اشتہار ضرور ہوتے ہیں، یہ ایک قسم کی آمدنی اس ویب سائٹ والے کیلئے ہوتی ہے ۔۔۔
لیکن آج کل اس اشتہار کے پیچھے مالوئیر اور ایڈوئیر شامل ہوتے ہیں جس سے آپ اس ویب سائٹ میں جاتے ہیں تو آپ کے کمپیوٹر یا موبائل میں مالوئیر یا ایڈوئیر یا ٹریکر انسٹال کر لیتا ہے، جس سے وہ آپ کے معلومات اور ڈیٹا چرا سکتا ہے یا آپ کے براؤزر کو ہیک کرلیتا ہے۔۔

(ایڈوئیر کہتے ہیں ایسے اشتہار کو جس میں ہیکنگ ہوتا ہو یا اس میں مالوئیر شامل ہو)

ممکن ہے آپ بھی شاید پہلے اس کے شکار ہوچکے ہوں، کہ کبھی براؤزر کا سرچ انجن خود بخود تبدیل ہوا ہو، براوزر کھولتے ہی اشتہار آتے ہوں، اسی جیسے اور طرح طریقوں سے بھی آپ نے شاید براؤزر کا اغوا ہونا دیکھا ہو، یہ یہی ایڈوئیرز کی وجہ سے ہوتا ہے۔۔۔

صرف پچھلے سال گوگل نے 1۰7 بلین یعنی ایک ارب ستر کروڑ اشتہارات کو بلاک کیا تھا جن میں ٹریکر اور مالوئیرز تھے۔۔

اور یہ ایک انتہائی موثر طریقہ ہے ہیکرز کیلئے ہماری معلومات کو ہیک کرنے کیلئے کیونکہ ہر ویب سائٹ میں دسیوں اشتہار وہ ڈال سکتے ہیں۔۔ اور چونکہ ان کو اشتہار سے اتنا زیادہ فائدہ نہیں ملتا، اس لئے اب وہ یہ طریقہ استعمال کرتے ہیں، تاکہ وہ ہماری معلومات کو آگے بیچ کر زیادہ منافع حاصل کر سکیں ۔۔

آج کل کرپٹو مائیننگ کیلئے بھی اس کو استعمال کر رہے ہیں۔۔

کرپٹو مائیننگ کے اصطلاح کو سمجھنے کیلئے آپ پہلے یہ سمجھیں کہ آج کل انٹرنیٹ کی کرنسی ایجاد ہوئی ہیں، جن کو کرپٹو کرنسی کہا جاتا ہے،ان میں سے سب سے مشہور بٹ کوائن ہے، اور اسے بندہ اپنے گھر میں، اپنے کمپیوٹر اور گرافک کارڈز کو استعمال میں لاتے ہوئے بنا سکتا ہے،جس کو مائننگ کہا جاتا ہے اور اس عمل کو کرپٹو مائننگ کہا جاتا ہے۔۔

تو ہیکرز اس طرح کرتے ہیں کہ آپ کے کمپیوٹر کو اپنے کرپٹو مائننگ کیلئے استعمال کرتے ہیں، اس طرح سے آپ کا کمپیوٹر حد سے زیادہ پروسس کرتا رہتا ہے اور وہ پروسس ہیکر کیلئے کماتا رہتا ہے، یہی حال آج کل بٹ ٹورنٹس کے ٹورنٹس کا بھی ہے۔۔
خیر آتے ہیں اپنے اصل موضوع کی طرف، چونکہ ان اشتہارات کا حملہ کافی وسیع ہے، اس لئے اس معاملے کو ہلکا نہ لیں، اور اس کو بلاک ضرور کریں۔۔

۱۔ اشتہارات کو بلاک کرنے کیلئے آپ براؤزر کیلئے ایڈان انسٹال کر لیں،

فائر فاکس ہی استعمال کیا کریں، گوگل کروم استعمال کرنے سے گریز کریں۔۔۔

فائر فاکس کیلئے:

https://addons.mozilla.org/en-US/firefox/addon/ublock-origin/

اوریہ بھی

https://addons.mozilla.org/en-US/firefox/addon/noscript/

انسٹال کر لیں۔۔

ان دونوں میں سے،یو بلاک سے اشتہارات بلاک ہونگے اور نو اسکرپٹ سے اسکرپٹ والے چیزیں بلاک ہونگی۔۔

اگر کوئی گوگل کروم استعمال کرنا چاہتا ہے تو یہاں سے اس کو انسٹال کر سکتا ہے

https://chrome.google.com/webstore/detail/ublock-origin/cjpalhdlnbpafiamejdnhcphjbkeiagm?hl=en

اس کیلئے نو اسکرپٹ والی پلگ ان نہیں ہے، اور بہتر یہی ہے کہ کروم کا استعمال نہ کریں۔۔۔

۲۔ اس کے علاوہ آپ کسی اچھے اینٹی وائرس کا ضرور استعمال کریں، جو کہ ان ٹریکرز اور ایڈوئیرز کو روکتی ہے۔۔

اس کے کیلئے آپ اواسٹ فری اینٹی وائرس کو استعمال کیا کریں۔۔

ایک اور موثر طریقہ اشتہارات سے بچنے کا یہ ہوتا ہے کہ انٹرنیٹ راوٹر میں ایسا وی پی این استعمال کریں جو اشتہارات کو بلاک کرتا ہو۔۔
مگر پاکستان میں ایسے راوٹر دستیاب نہیں ہیں اور اگر بالفرض آپ کہی سے منگوا بھی لیں، تو اس کو جب آپ فرم وئیر انسٹال کرینگے، تو وہ پاکستان کے نیٹ سے نہیں چلےگا۔۔
اس وجہ سے وہ طریقہ رہنے دیتے ہیں، اگر کسی کو اس معاملے میں دیکھنا ہو تو، وہ انٹرنیٹ میں سرچ کر لیں کہ راوٹر میں وی پی این کیسے انسٹال کر سکتے ہیں۔۔

فی الحال اتنا ہی۔۔۔۔

دعاؤں میں یاد رکھیں
بی سیفر ٹیم

#Be_Safer

بی سیفر ٹیم کا ٹیلی گرام چینل ایڈریس:
https://t.me/besafer

بی سیفر ٹیم نمائندہ تھریما آئی ڈی:
MHRFC5TH

ہمارا ای میل ایڈریس
abuturab@tutanota.com

ہماری آفیشل ویب سائٹ
http://www.besafer.wordpress.com

2 thoughts on “اشتہارات ، ٹریکر، ایڈوئیر سے متعلق اہم معلومات

  1. As,salam o alaikum muhtram bhai kiya hal hai .. Allah ap sab logon ki hifazt farmayen,,
    Aap ki site kafia achi mufeed site hai..urdu me ye sab melna bhot mushkil hota..
    magar ak issue hai .. ap ki site mobile friendly nai hai,, is ka theme koi esa lagaen jo mobile friendly ho.. ya ak or blog bna laen jo mbile friendly ho.. abi wordpress .com me jo theme aa rahe un me bhot say mobile friendly hote hain ..ab un me say koi laga len..
    Q ky zeda tak user mobile say he Site par ate hain,,
    tu phr read karne me issue ata hai

    Like

Leave a comment