آن لائن ڈیٹا بیک اپ بنانے کے حوالے سے سیکورٹی سبق

بہتر کلاوڈ اسٹوریج کا انتخاب:

عام کلاوڈ اسٹوریج جہاں ہم اپنے ڈیٹا بیک اپ کرتے رہتے ہیں یا دوسروں کیلئے کوئی چیز اپلوڈ کرتے ہیں ، وہ محفوظ نہیں ہوتے، خصوصا ڈراپ بوکس ، آئی کلاوڈ اور گوگل ڈرائیو، یہ بھی انٹیلجنس اداروں کو آپ کا ڈیٹا فراہم کر سکتے ہیں، بلکہ بعض فراہم کرتے بھی ہیں۔۔ اور پرزم والے پروگرام میں جتنے بھی کمپنیاں کام کر رہی ہیں ان سے تو بالکل پرہیز کرنا چاہئے۔۔

کلاوڈ اسٹوریج کیلئے آپ یہ ضرور دیکھیں کہ آپ کا ڈیٹا سرور میں، اِن ٹرانزٹ ، شئیرنگ وغیرہ ہر جگہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہو۔

سب سے بہتر کلاوڈ اسٹوریج، جن میں یہ فیچرز موجود ہیں وہ یہ ہیں۔

۔۱۔ Tresorit
سب سے بہتر اور جو آپ کے ڈیٹا کو مکمل اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رکھتا ہے وہ یہی کمپنی ہے، مگر یہ کافی مہنگا ہے۔۔
۲۔Teamdrive
یہ بھی کافی اچھی سروس دیتے ہیں مگر یہ بھی مہنگے ہیں۔۔۔
۳۔Sync.com
سب سے مناسب سروس اور مناسب قیمت اس کلاوڈ سروس کی ہے۔۔
اور اس میں آپ فری میں بھی اکاونٹ بنا سکتے ہیں، جس میں ۵ جی بی تک کے ڈیٹا اپلوڈ کر سکتے ہیں۔۔

ایک اور مفت متبادل اگر آپ پیسے خرچ نہیں کرنا چاہتے ۔۔
Cryptomator
انسٹال کر لیں، یہ ڈراپ بوکس، گوگل ڈرائیو وغیرہ عام کلاوڈ سروسز کے ساتھ لنک ہوکر آپ کے ڈیٹا کو انکرپٹ کر کہ ان میں بھیجتا ہے، اس طرح اگر گوگل والے آپ کا ڈیٹا دیکھنا بھی چاہیں تو بھی نہیں دیکھ سکتے کہ ڈیٹا اصل میں کیا ہے،کیونکہ وہ کرپٹو میٹر کے ذریعے سےانکرپٹڈ ہوتی ہے،اس لئے گوگل ڈرائیو کے ساتھ اس کا استعمال کیا کریں۔۔
https://cryptomator.org
یہاں سے ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں، اس کا اینڈرائیڈ ایپ بھی ہے مگر وہ پیسوں پر ہے، اس لئے آپ اس کا وینڈوز ورشن استعمال کریں۔۔


Leave a comment